چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان ایئر فورس   کے شاہینوں کو خراجِ تحسین

15

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان ایئر فورس   کے شاہینوں کو خراجِ تحسین. اسلام آباد  پاکستان ایئر فورس ڈے کے موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 2019 کے بالاکوٹ بحران کے دوران ملک کے دفاع میں بہادری اور مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا تیز اور فیصلہ کن جواب PAF کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے اور پاک فضائیہ کی خودمختاری ملک کے دفاع کے لیے ان کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ PAF کی تاریخ بہادری، قربانیوں اور ملکی خدمت سے بھری پڑی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے کردار کو بھی سراہا، جنہوں نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بہادری پاکستانی عوام میں فخر اور تحفظ کا احساس پیدا کرتی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے شاہینوں نے بھورے کو 0-6 سے شکست دے کر دنیا کے سامنے نئی مثال قائم کی ہے۔

آخر میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا: “میں پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہوں اور ان کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔”

Comments are closed.