ولی خان لیویز فورس کی دو کامیاب کارروائیاں: منشیات اور چینا گیا موٹرسائیکل برآمد، ملزمان گرفتار

12

(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ )

مستونگ، 7 ستمبر :
ولی خان لیویز فورس نے مستونگ میں دو کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔

پہلی کارروائی میں، ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر محمد جان جمالدینی کے احکامات پر میجر رسالدار پیرمحمد علیزئی کی نگرانی میں نائب رسالدار بلال احمد، نائب رسالدار محمد نواز، دفعدار محمد عارف اور دیگر اہلکاروں نے GLI کار کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں پختہ چرس برآمد کرلی۔ گاڑی اور منشیات کو لیویز تھانہ ولی خان منتقل کیا گیا اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ کامیاب کارروائی پر ڈپٹی کمشنر نے لیویز ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

دوسری کارروائی میں، قومی شاہراہ ولی خان بائی پاس پر ریلوے پاٹک کے مقام پر اسلحہ کے زور پر چینا گیا موٹرسائیکل لیویز فورس نے ایک گھنٹے کے اندر برآمد کرلیا اور ملزم حاجی پیربخش بنگلزئی کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس ٹیم کو بھی نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کہا کہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی اور عوام کے تحفظ کے لیے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.