سرورِ کائنات ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابطہ? حیات ہے، جس پر عمل پیرا ہوکر ہم معاشرتی عدل، مساوات اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں ڈاکٹر ربابہ بلیدی

17

کوئٹہ: 5 ستمبر: صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن امتِ مسلمہ کے لیے تجدیدِ عہدِ وفا اور اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔انہوں نے کہا کہ سرورِ کائنات ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابطہ? حیات ہے، جس پر عمل پیرا ہوکر ہم معاشرتی عدل، مساوات اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے عورتوں کے مقام اور عزت کو بلند کر کے معاشرے میں صنفی مساوات اور انصاف کی بنیاد رکھی۔ عید میلاد النبی ﷺ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ خواتین کی تعلیم، بااختیاریت اور ان کے حقوق کا تحفظ اسلامی تعلیمات کا لازمی حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی، رواداری اور خدمتِ انسانیت کو اپنا شعار بنائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مبارک دن وطنِ عزیز پاکستان اور بلوچستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔

Comments are closed.