محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ مغربی حصوں میں موسم شدید گرم، خشک اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے

20

کوئٹہ: 5 ستمبر: محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ مغربی حصوں میں موسم شدید گرم، خشک اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز کیچ، لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان اور موسیٰ خیل سمیت ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش اورہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مغربی حصوں میں خشک و شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان اور موسیٰ خیل سمیت بعض پہاڑی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کہیں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکُنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.