اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مردان، ہنگو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
نوشہرہ، بٹگرام، سوات، باجوڑ، مہمند، بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اٹک، میانوالی میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد گرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا
Comments are closed.