صدر انصاف ڈاکٹرز فورم شانگلہ ڈاکٹر شریف اللّٰہ ثاقب اور نائب صدر آئی ڈی ایف پشاور ریجن ڈاکٹر جاید یوسفزئی کا مشیرِ صحت خیبرپختونخوا احتشام علی اور صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان سے ملاقات

17

صدر انصاف ڈاکٹرز فورم شانگلہ ڈاکٹر شریف اللّٰہ ثاقب اور نائب صدر آئی ڈی ایف پشاور ریجن ڈاکٹر جاید یوسفزئی کا مشیرِ صحت خیبرپختونخوا احتشام علی اور صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان سے ملاقات۔

ملاقات میں ضلع شانگلہ کے صحت عامہ کے سنگین مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خاص طور پر ضلع کے ہسپتالوں میں جدید تشخیصی مشینری کی عدم دستیابی اور ہیومن ریسورس کی کمی جیسے اہم مسائل اجاگر کیے گئے۔

مشیرِ صحت خیبرپختونخوا نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شریف اللّٰہ ثاقب نے مشیرِ صحت کو ضلع شانگلہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔

مشیرِ صحت خیبرپختونخوا احتشام علی عنقریب ضلع شانگلہ کا خصوصی دورہ کریں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا

Comments are closed.