ضلع حب میں عید میلاد النبی 6 ستمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی میئر میونسپل کارپوریشن حب شہر بھر میں عید میلادالنبی کے جلوسوں کے راستوں کی صفائ ستھرائ کا کام شروع کروادیا ہے
ضلع حب میں عید میلاد النبی 6 ستمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف افسرمیونسپل کارپوریشن نصیب اللہ ترین نے حب سول سوسائٹی چیئرمین حضرت مولانا یعقوب ساسولی کی درخواست پر شہر بھر میں عید میلادالنبی کے جلوسوں کے راستوں کی صفائ ستھرائ کا کام شروع کروادیا ہے جبکہ چھ ستمبر یوم دفاع اورعیدمیلادالنبی کی مناسبت سے تمام سرکاری و نجی عمارتوں، بینکوں اور پٹرول پمپوں اور دیگر بلند و بالا عمارتوں کو سبز روشنیوں سے سجا دیا گیا ہےڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد کی ہدایت پر شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلے میں انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف افسر کی خصوصی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں متحرکانہ کرداراداکررہی ہیں
Comments are closed.