گنداخہ/سلیم گوپانگ/ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما حاجی علی شیر جمالی نے گنداخہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو

16

گنداخہ/سلیم گوپانگ/ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما حاجی علی شیر جمالی نے گنداخہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی علاقے کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ وہ عوامی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر، ٹف ٹائل اسکیمیں، نہری پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبے ان کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔ سردارزادہ فیصل خان جمالی نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور وہ دن رات محنت کرکے عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علاقے کے عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کے جاری منصوبے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.