ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ عبد الستار نے جمعرات کے روز تحصیل بلیدہ کے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔
تربت 4 اگست :-۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ عبد الستار نے جمعرات کے روز تحصیل بلیدہ کے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے تحصیل بلیدہ میں گورنمنٹ اسکولز، ہیلتھ سنٹر اور پبلک لائبریری کا معائنہ کیا اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معائنہ کے دوران متعدد اساتذہ اور دیگر عملہ غیر حاضر پایا گیا، جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں جے ای ٹی، جے وی ٹی، ایس ایس ٹی، کمپیوٹر ٹیچر اور واچ مین سمیت دیگر خالی اسامیوں کو ہنگامی بنیادوں پر پُر کیا جائے تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کی کمی اور سہولیات کی عدم دستیابی کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے محکمہ تعلیم ضلع کیچ فوری کارروائی عمل میں لائے تاکہ طالبات کا تدریس عمل متاثر نہ ہو۔اس موقع پر انہوں نے گرلز اسکول کوشک میں پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے پر ایکسین پی ایچ ای کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی مزید برآں، انہوں نے پبلک لائبریری کو فعال کرنے اور طلبہ کے لیے تعلیمی ماحول بہتر بنانے کے احکامات دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اساتذہ اور اسٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور خالی پوسٹوں پر فوری تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
Comments are closed.