عدالت عالیہ بلوچستان نے 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو صوبے بھر کی عدلیہ کے لیے عام تعطیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
عدالت عالیہ بلوچستان نے 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو صوبے بھر کی عدلیہ کے لیے عام تعطیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ تعطیلات ہائی کورٹ بلوچستان اور اس کی بنچز سبی اور تربت کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ضلعی عدلیہ، خصوصی عدالتوں، وفاقی و صوبائی ٹریبونلز پر بھی نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت اب مقررہ تعطیلات کے بعد ہوگی۔
Comments are closed.