سندھ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز (ایس سی پی جے ایم پی) نے شہید بینظیرآباد ڈویژن سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کے مسائل کے فوری حل

22

سکرنڈ (رپورٹ  راج کماراوڈ)سندھ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز (ایس سی پی جے ایم پی) نے شہید بینظیرآباد ڈویژن سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کے مسائل کے فوری حل اور مؤثر روابط کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسنز نامزد کیے ہیں۔کمیشن کےفیصلے پر عملدرآمد کراتے ہوئے کمیشن  چیئرمین اعجاز احمد میمن کی ہدایات پر فوکل پرسنس کا  نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا جس کا مقصد کمیشن اور مقامی سطح پر صحافی برادری کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا ہے تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل بروقت کمیشن کے نوٹس میں لائے جا سکیں۔فوکل پرسنز کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق معاملات پر کمیشن کو فوری طور پر آگاہ کریں اور مقامی سطح پر روابط کے ذریعے مسائل کے حل میں معاونت فراہم کریں۔کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سندھ بھر میں صحافیوں کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہید بینظیر آباد ڈویژن کے لئے محمد موسیٰ گوندل، ڈائریکٹر، شہید بینظیر آباد، قمر زمان بھنبھرو،انفارمیشن آفیسر نوشہروفیروز اور ظفر علی منگی، ڈپٹی ڈائریکٹر، سانگھڑ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے  فوکل پرسنز کمیشن اور صحافی برادری کے درمیان مؤثر روابط قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے تاکہ صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Comments are closed.