سکرنڈ کے قریب دریائے سندھ کے بندون پر عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کئی مقامات پر بند ٹوٹنے کا انڈیشہ ہیں لیکن سندھ حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی

16

سکرنڈ رپورٹ راج کمار اوڈ سکرنڈ کے قریب دریائے سندھ کے بندون پر عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کئی مقامات پر بند ٹوٹنے کا انڈیشہ ہیں لیکن سندھ حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ پانی کی سطح بڑھنے سے کئی دیہات زیر آب ہیں۔ گاؤں والے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ خاتون اول ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری کے دریائے سندھ کے حساس بندون کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ انتظامیا میں بھگدڑ مچ گئی۔ دریائے سندھ کے بندون کی مرمت کے بہانے کرپشن چھپانے کے لیے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بندون پر بھاری مشینری کی گاڑیاں کھڑی کردی گئیں۔بندون پر دس پندرہ ٹرالر پتھر لدے ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کی ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری کا استقبال کیا گیا اور روانگی سے قبل انہیں بریفنگ دی گئی۔ آصفہ بھٹو زرداری کی واپسی کے بعد پتھروں سے لدی بھاری مشینری اور ٹرالر بھی غائبط ہو گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کے صحافیوں کو بھی کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔ انتظامیہ نے آصفہ بھٹو زرداری کو علاقے کے معززین تک ملنے کی اجازت نہیں دی جبکے ڈپٹی سپیکر میر غلام مصطفی شاہ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، پیپلز پارٹی کے ضلع صدر سلیم زرداری، ضلعی جنرل سیکرٹری علی حیدر شاہ اور مختلف اداروں کے افسران ان کے ساتھ موجود تھے۔

Comments are closed.