نواب شاہ: اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا مڈبنگلو اور مڈمنگلی کے مقام پر ایس ایم بند کے مختلف مقامات کا دورہ

15

نواب شاہ: اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا مڈبنگلو اور مڈمنگلی کے مقام پر ایس ایم بند کے مختلف مقامات کا دورہ

نواب شاہ: رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ایس ایم بند کے مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

نواب شاہ: بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی وزیر برائے امور صحت عذرا فضل پیچوہو اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کے ہمراہ آبپاشی، صحت، لائیو اسٹاک اور ریسکیو 1122 کے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا

نواب شاہ: بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے محراب پور میں بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے پیشگی اقدامات کے طور پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

نواب شاہ: دریائے سندھ سے منسلک ایس ایم بند پر مڈ منگلی وہ مقام ہے کہ جہاں ممکنہ سیلاب سے نقصانات کا خدشہ ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: محکمہ آبپاشی نے مڈ منگلی کے مقام پر دریا کے بہاؤ کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹی اسپر، جے اسپر اور ڈھلوانی اسٹڈ کے مختلف ڈھانچے تعمیر کئے ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: ایس ایم بند پر مڈمنگلی کے پاس بھاری مشینری کے ساتھ ساتھ پتھروں کا وافر ذخیرہ بھی موجود ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ شگاف کو فوراً پر کیا جا سکے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: محکمہ آبپاشی کے اہلکار 24 گھنٹے ایس ایم بند پر گشت کرتے ہیں تاکہ بند کی حالت اور سیلابی صورت حال کی مسلسل نگرانی کی جا سکے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: ریسکیو 1122 کے کیمپ کے عملے کے پاس بوٹ، لائف جیکٹ، اسکوبا سیٹ اور رسیوں تک ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کا تمام سامان موجود ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: مڈ بنگلو کے مقام پر میڈیکل کیمپ پر یومیہ 80 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: گڈو اور سکھر بیراج پر دولاکھ کیوسک تک نارمل، پانچ لاکھ کیوسک تک درمیانہ سیلاب جبکہ سپرفلڈ نو لاکھ کیوسک تک قرار پاتا ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: کوٹری بیراج پر دولاکھ کیوسک تک نارمل، ساڑھے چارلاکھ کیوسک تک درمیانہ سیلاب جبکہ سپر فلڈ آٹھ لاکھ کیوسک سے زیادہ قرار پاتا ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: 2010 کے سپرفلڈ کے بعد ایس ایم بند کو مختلف مقامات پر مضبوط کیا گیا ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ

نواب شاہ: بپھرتے پانی سے انسانی زندگیوں، املاک، کھیت کھلیان اور جانوروں کو بچانا ایک بڑا چیلنج ہوگا، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

نواب شاہ: ممکنہ سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے مانیٹرنگ سے لے کر ہنگامی حالات کی درجہ بندی تک مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

نواب شاہ: ممکنہ سیلاب کا مقابلہ کرنے کیلئے مختلف محکموں کے درمیان مزید بہتر کوآرڈینیشن ضروری ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

نواب شاہ: مجھے خوشی ہے کہ انتظامیہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے حوالے سے غیرمعمولی اقدامات کررہی ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

نواب شاہ: ممکنہ سیلاب کی صورت میں کسی بھی قسم کی بداحتیاطی ہنگامی صورت حال سے دوچار کرسکتی ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

نواب شاہ: قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ شہری بھی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے انتظامی قواعد و ضوابط کا خیال کریں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

نواب شاہ: اگر انتظامیہ انخلاء کی درخواست کرے تو شہری اس اپیل پر سنجیدگی سے عمل کریں کیونکہ آپ کی زندگی قیمتی ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری

Comments are closed.