بی سی ہیڈ کوارٹرز بدر لائن میں 12 ربیع اول 2025 کے حوالے سے سیکورٹی کے موجودہ حالات کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد ہوا

17

کوئٹہ4ستمبر۔ بی سی ہیڈ کوارٹرز بدر لائن میں 12 ربیع اول 2025 کے حوالے سے سیکورٹی کے موجودہ حالات کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پیکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغامحمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ایس ایس پیہیڈ کوارٹرڈ زونل کماندر – X-VIII اور اسٹار ڈائریکٹر اسداللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آو¿ٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں اور بلوچستان کے حالات کو سبو تاڑکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس مشاہدے میں آیا ہے کہ جوان دوران ڈیوٹی غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں اور دوران ڈیوٹی اکثر اوقات موبائل کے استعمال میں مصروف ہو جاتے ہیں اور ڈیوٹی اور موجودہ حالات کی پرواہ نہیں کرتے جس سے جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بابت آپ تمام کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ڈیوٹی پر جانے والے تمام ملازمین کو موجودہ حالات کی بابت تفصیل سے بریف کریں اور دوران ڈیوٹی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کریں اور ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ اگر کسی ملازم سے کوئی اسلحہ و ایمونیشن ملک دشمن عناصر چھینے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا مقابلہ کریں بھرپور مزاحمت کریں اپنا اسلحہ کسی کے حوالے کرنے سے بہتر ہے کہ شہید ہو جائیں مگر اپنا اسلحہ کسی ملک دشمن عناصر کے حوالے نہ کریں جس سے محکمہ کی بدنامی ہو۔ اگر دوران ڈیوٹی کوئی ملازم غفلت یالا پرواہی کا مرتکب پایا گیا تو اس ملازم کے ساتھ ساتھ اس کے انچارج کے خلاف بھی سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی سزا ملازمت سے برخاستگی بھی ہو سکتی۔ایڈیشنل AGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے سے 12 ربیع اول ہم سب کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس اہم دن کو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے سلسلے میں اسلامی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ایسی تقاریب میں شر پسند عناصر گناونا حرکت کرسکتے ہیں جس سے اس بابرکت دن کو کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ ایک منظم فورس ہونے کے ناطے ہمار احق بنتا ہے کہ ان کا ہرممکن طریقے سے تدارک کیا جائے۔ اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ شہادت ہمارا نصب العین ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پر دیکنس فعال ہیں جس پر نہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی تجربہ کار کام کر رہے ہیں۔ جو کہ معاشی ترقی میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ایڈیشنل AGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرننگ سٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔ تا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.