جامعہ بلوچستان میں پری یو ایف سی یونیورسٹیز فنانس کمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

15

کوئٹہ 4 ستمبر۔جامعہ بلوچستان میں پری یو ایف سی یونیورسٹیز فنانس کمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور انتظامی افسران نے شرکت کی، جنہوں نے آئندہ یو ایف سی اجلاس سے قبل مالی حکمت عملیوں اور مجوزہ تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر؛ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی؛ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آن لائن شریک؛ پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت؛ اور ڈاکٹر منصور احمد، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت شامل تھے۔اجلاس میں ڈاکٹر محمود الحسن، . نثار احمد اور سید اورنگزیب، رجسٹرارز بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور ذیشان حسین، ٹریڑرر بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ پری یو ایف سی میٹنگ کی کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور مالیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے نئی تجاویز زیر بحث آئیں۔ شرکاءنے وسائل کے مو¿ثر استعمال، مالی شفافیت، اور تدریسی پروگرامز کے تسلسل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کی جامعات کی ترقی اور پائیدار تعلیمی نظام کے لیے اسٹریٹجک مالی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ یونیورسٹیز فنانس کمیشن اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed.