اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف

17

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

9 کاروائیوں کے دوران 1 غیرملکی اور 4 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 3 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 187.500 کلوگرام منشیات برآمد۔

*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*

ماناوالا فیصل آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو چرس برآمد

لہتراڑ روڑ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 214 گرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

*دیگر کاروائیاں*

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار زامبین باشندے سے 66 گرام کوکین برآمد۔

سترہ بازار سیالکوٹ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشہ سوار دو ملزمان سے 12 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد۔

ڈرائی پورٹ روڈ سیالکوٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم اور خاتون سے 1کلو 300 گرام چرس برآمد۔

سیالکوٹ بس سٹینڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم اور خاتون سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد۔

گلبرگ روڈ پشاور پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 60 عدد ایکسٹی گولیاں برآمد۔

اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب 2مسافر خواتین کے قبضے سے 3.600 کلو چرس برآمد۔

پینا ماشکیل کے قریب لاوارث گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی 150 کلو افیون برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

Comments are closed.