ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن کچلاک، سب ڈویژن صدر اور سب ڈویژن سریاب میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

16

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن کچلاک، سب ڈویژن صدر اور سب ڈویژن سریاب میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 167 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 16 دکانیں سیل کی گئیں۔ 32 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 17 کو جیل منتقل کیا گیا جبکہ 27 دکانداروں پر جرمانے عائد اور 51 دکانداروں کو وارننگز جاری کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے تندوروں، قصابوں، جنرل اسٹورز، دودھ فروشوں اور ڈیری فارموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران دکانوں پر قیمتوں، معیار، صفائی اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 14 دکانیں سیل جبکہ 32 دکاندار گرفتار اور 17 افراد کو جیل منتقل کیا گیا۔اس دوران اسپیشل مجسٹریٹ سٹی نے میکانگی روڈ اور سرکی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار اور 10 کو جیل بھجوا دیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Comments are closed.