موٹر سائیکل تھیفٹ کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار، مقدمہ درج

12

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

موٹر سائیکل تھیفٹ کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار، مقدمہ درج

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 2 ستمبر 2025 کو شام کے وقت کے ڈی نالی لنک روڈ گھارو کے قریب ملزم عبدالعزیز میربحر کی ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر KGQ-2412 چوری کرکے فرار ہوگیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 189/2025 سیکشن 381-A، 411 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گگارو پر عبدالعزیز میربحر کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر محمد علی ڈامرا بمعہ اسٹاف نے دوران تفتیش گھارو گولائی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل تھیفٹ کی واردات میں ملوث مرکزی عبدالرزاق ولد خیرو لاشاری رہائشی ولیج یوسف لاشاری گھارو کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے عبدالعزیز میربحر کی چوری کی گئی ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر KGQ-2412 برآمد کرلی گئی ہیں۔

مزید تفتیش کے دوران ملزم نے گھارو، دہابیجی اور ساکرو کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.