وہیکل سنیچنگ اور روڈ رابری کی وارداتوں میں ملوث 2 ائیکٹو کرمنلز گرفتار
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی
وہیکل سنیچنگ اور روڈ رابری کی وارداتوں میں ملوث 2 ائیکٹو کرمنلز گرفتار
چھینی گئی سوزوکی پک اپ اور 15 ہزار (15000) رہیے کیش برآمد، مقدمات درج
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 31 جولائی 2025 کو رات کے وقت 4 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر تھانہ جھرک کی حدود ڈاڈوری کے قریب نصیر احمد رئیس و دیگر سے سوزوکی پک اپ، کیش و موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 58/2025 سیکشن 392,397 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ جھرک پر نصیر احمد رئیس کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
اس کے علاؤہ مورخہ 30 آگست 2025 کو دوپہر کے وقت 4 نامعلوم ملزمان نے تھانہ جھرک کی حدود جھمپیر لنک روڈ سے کنفیکشنری کا مال سپلائی کرنے والی شہزور پک اپ میں سوار غلام مرتضیٰ کھتری و دیگر سے 103000 رہیے، موبائل فونز رابری کی واردات کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 68/2025 سیکشن 392,397 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ جھرک غلام مرتضیٰ کھتری کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر زاھد حسین شیخ اور ایس ایچ او تھانہ جھرک انسپیکٹر بھادر خان جمالی بمعہ اسٹاف نے دوران تفتیش ماچھی گولائی کے قریب مشترکہ کامیاب کارروائی کرکے وہیکل سنیچنگ اور روڈ رابری کی وارداتوں میں ملوث 2 ائیکٹو کرمنلز جمیل عرف راجا عرف 2D ولد عالی شورو اور عاشق علی ولد جاڑو ملاح رہائشی چلیا ٹھٹہ کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر ویران بیلو سے مدعی نصیر احمد رئیس سے چھینی گئی سوزوکی پک اپ نمبر LB-6209 برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاؤہ مدعی غلام مرتضیٰ کھتری سے چھینی گئی کیش میں سے 15 ہزار رپیے بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
مزید تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ جھرک، کینجھر اور ٹھٹہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رابری و روڈ رابری، موٹر سائیکل سنیچنگ اور وہیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
فرار ساتھی ملزمان الگ بچایو ملاح اور محمد علی عرف بالک ملاح کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔
CRIMINAL RECORD OF ACUUSED JAMEEL @ RAJA @ 2D SHORO & ASHIQUE ALI MALLAH
1 – FIR # 19/2025 u/s 353,324,337F(I),504,34 PPC of PS Kinjher.
2- FIR # 35/2025 u/s 353,324,402 PPC of PS Kinjher.
3- FIR # 57/2025 u/s 392,397 PPC of PS Kinjher.
4- FIR # 58/2025 u/s 398,401 PPC of PS Kinjher.
5- FIR # 53/2025 u/s 392,397 PPC of PS Kinjher.
6- FIR # 62/2025 u/s 392,397 PPC of PS Kinjher.
7- FIR # 63/2025 I/s 23(1) A Sindh Arms Act 2013 of PS Kinjher.
8- FIR # 26/2025 I/s 324,337A(I)F(I) PPC of PS Kinjher.
9- FIR # 58/2025 u/s 392,397 PPC of PS Jherruck.
10-FIR # 68/2025 u/s 392,397 PPC of PS Jherruck.
مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.