ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان محمد سلیم خان کی زیر صدارت ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

17

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان محمد سلیم خان کی زیر صدارت ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،جس میں گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے زمہ داران شریک تھے۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے انفارمیشن آفیسران نے مزکورہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی۔ گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی نے پالیسی کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنانے کے حوالے سے اپنی سفارشات سیکریٹری محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کو ریفر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اطلاعات کی واضح ہدایات کی روشنی میں محکمہ اطلاعات صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

Comments are closed.