صدر مملکت آصف علی زرداری کا پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے رابطہ

11

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے رابطہ

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے صوبے میں سیلاب کی صورت حال پر بات چیت کی

صدر آصف علی زرداری کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی

دوردراز علاقوں کے عوام تک پہنچ کر انہیں بتارہے ہیں کہ اس کڑے وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں، صدر مملکت کو گورنر پنجاب کی بریفنگ

پاکستان ہلال احمر کی خدمات کا دائرہ لاہور، حافظ آباد، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال اور منڈی بہاؤالدین سمیت تقریبا صوبے بھر میں پھیلادیا ہے، صدر مملکت کو گورنر پنجاب کی بریفنگ

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کے امدادی کیمپوں کو لگادیا گیا ہے، کرتار پور میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جارہا ہے، صدر مملکت کو گورنر پنجاب کی بریفنگ

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، صدر زرداری

بپھرے دریا اور بے موسم بارشیں خطے میں غذائی بحران کا ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، صدر زرداری

پاکستان کا ماحولیاتی تباہی میں کوئی کردار نہیں مگر ہماری قوم اس کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے، صدر زرداری

دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، صدر زرداری

عوام کو اس سخت وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدر زرداری

Comments are closed.