ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو گھٹی ڈور اور بی ایچ یو شادوبند کا تفصیلی مانیٹرنگ اور فیسلیٹیشن وزٹ کیا
گوادر02ستمبر2025: ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو گھٹی ڈور اور بی ایچ یو شادوبند کا تفصیلی مانیٹرنگ اور فیسلیٹیشن وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے اداروں میں تمام متعلقہ ریکارڈز کا باریک بینی سے معائنہ کیا، عملے کی حاضری کو چیک کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر مرشد دشتی نے او پی ڈی رجسٹر، ایم این سی ایچ سینٹر، ٹیلی ہیلتھ کلینک، ای پی آئی سائٹس اور دیگر اہم ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر مریضوں کے لیے ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر نے عملے کو ہدایت کی کہ علاج معالجے کے ہر مرحلے میں عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری صحت خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ بنیادی علاج ان کی دہلیز پر میسر ہو۔
Comments are closed.