ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایات پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی نے شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ
نصیرآباد۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایات پر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی نے شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اس دوران گرانفروشی میں ملوث متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ کئی کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ سرکاری نرخنامے سے کسی قسم کی تجاوزی برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحصیلدار معظم علی جتوئی نے اس موقع پر بی ایچ یو کوٹ مینگل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی حاضری کو تسلی بخش قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے سرانجام دیں۔
Comments are closed.