صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

10

سکھر۔۔۔۔۔صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا پنجاب سے آنے والے سلابی ریلے پنجند سے ہو کر دریائے سندھ میں شامل ہو رہے ہیں اس لیے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا جائے گا سندھ گورنمنٹ اور حکومت بلوچستان اس حوالے سے باہمی رابطے میں ہے اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے تمام تر تفصیلات شیئر کی جا رہی ہیں مفاد عامہ میں تمام اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو جانی و مالی نقصانات سے بچایا جا سکے آج سکھر بیراج کے دورے کا مقصد وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات پر تمام تر امور کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی بلوچستان صالح محمد ناصر ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی  ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج گل حسن کھوسہ سیف اللہ بنگلزئی اس کے علاوہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری ایریگیشن ظریف اقبال کھوڑو چیف انجینیئر سکھر بیراج اکرام اللہ قریشی چیف انجینیئر منصور احمد چیف انجینیئر مختیار احمد ابڑو سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر سندھ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی سیکرٹری ظریف اقبال کھوڑو نے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کو پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال کی کڑی مانیٹرنگ کر رہی ہے جدید خطوط کے ذریعے تمام تر امور کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچایا جا سکے سندھ حکومت کے پاس کٹ لگانے کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ دونوں اطراف سندھ کی کثیر آبادی موجود ہے اس وقت سیلابی ریلوں کی پنجند میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں قوی امید ہے کہ یہ تمام تر سیلابی ریلے دریائے سندھ کے ذریعے نکل جائیں گے اس حوالے سے سندھ حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل روابط میں رہے گی اور تمام تر صورتحال کے متعلق انہیں آگاہی بھی فراہم کی جائے گی اس موقع سندھ اور بلوچستان کی کینالز سسٹم میں پانی کی فراہمی کو کم کر دیا گیا ہے تاکہ مناسب وقت کینالز کی سکست کے مطابق پانی تقسیم کرکے سیلابی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

Comments are closed.