صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت

15

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے خون سے کھیل کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن ریاست اور عوام ان کے منصوبوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںانہوں نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی امن و استحکام کے قیام کے لیے متحد رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ امن دشمنوں کو عبرتناک انجام دیا جا سکے۔

Comments are closed.