وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

15

کوئٹہ2 ستمبر :-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور پرامن شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا ہے یہاں جاری اپنے ایک مزمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے دھماکے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس مقصد کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو واقعہ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھیں گی تاکہ بلوچستان کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Comments are closed.