خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نا ئیبرہڈ/ ویلیج کونسلوں میں مختلف کیٹگریز کی 913 خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 19اکتوبر 2025 کو ہوں گے
پشاور۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نا ئیبرہڈ/ ویلیج کونسلوں میں مختلف کیٹگریز کی 913 خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 19اکتوبر 2025 کو ہوں گے۔ شیڈول جاری۔
پشاور۔۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ بھی جاری۔
پشاور۔۔ریٹرننگ افسران 8 ستمبر 2025 کو پبلک نوٹس جاری کرینگے۔
پشاور۔۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ10 ستمبر سے شروع ہوگا جو 12 ستمبر 2025 تک جاری رہیگا۔
پشاور۔۔ 15ستمبر2025 کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی،
پشاور۔۔کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 16 ستمبر سے 18 ستمبر 2025 کو ہوگی۔
پشاور۔ 19ستمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی منظور کئے جانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔
پشاور۔۔کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20 ،22 اور23 ستمبر 2025 تک داخل کی جاسکیں گی۔
پشاور۔۔ ان اپیلوں پر فیصلہ سے 26 ستمبر 2025 تک کیا جائیگا
پشاور۔۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی سے 29 ستمبر 2025 تک واپس لے سکیں گے۔
پشاور۔۔ 30 ستمبر 2025کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
پشاور۔۔ پولنگ 19 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔
پشاور۔۔22 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔
پشاور۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تقریوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
پشاور۔۔ وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی عہدیدار کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔
ترجمان
صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا
Comments are closed.