ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے رند علی بازار کا دورہ کیا

22

کچھی۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے رند علی بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے یا اس پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کو تنبیہ جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ممنوعہ پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی کے حوالے سے بھی تاجروں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کریں اور متبادل ماحول دوست بیگز کو اپنائیں،بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت کارروائی،وارننگ اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عوام اور تاجروں کو بھی اس مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.