بلوچ پشتون تعصبات کو ہوا دینا بھائی چارہ کیخلاف سازش ہے.پروفیسر حلیم صادق

0

چ پشتون تعصبات کو
ہوا دینا بھائی چارہ کیخلاف
سازش ہے.پروفیسر حلیم صادق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نفرت اور اشتعال انگیز بیانات
سے عوامی جذبات بھڑکانے
کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری

بلوچ اور پشتون صدیوں سے
بھائی چارے کے رشتے میں
بندھے ہیں، انتشار پھیلانے
والوں کو ناکامی ہوگی۔بات چیت

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بلوچ اور پشتون اقوام کے درمیان تعصبات اور نفرت کو ہوا دینے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض سیاسی شخصیات اور بااثر حلقوں کی جانب سے عوامی اجتماعات اور خطابات میں نفرت انگیز اور اشتعال انگیز زبان کا استعمال نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ اس سے صوبے کے امن، بھائی چارے اور یکجہتی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بلوچستان اس وقت جن سنگین چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان میں امن و امان، معاشی مشکلات، بے روزگاری، تعلیم اور صحت کے مسائل سرفہرست ہیں۔ ایسے حالات میں عوام کو تقسیم کرنے اور لسانی و نسلی بنیادوں پر ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے کی سیاست کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات پر پوری قوم کو مخاطب کرتے ہوئے ایسے بیانات دینا جن سے عوام کے جذبات مشتعل ہوں،دانشمندی اور سیاسی بصیرت کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ذمہ دار سیاسی قیادت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کا پیغام دے نہ کہ ایسے بیانات جاری کرے جن سے معاشرے میں نفرت اور بداعتمادی کو فروغ ملے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام صدیوں سے اس خطے میں باہمی احترام، بھائی چارے اور مشترکہ مفادات کے رشتوں میں بندھی ہوئی ہیں۔ چند عناصر اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن باشعور عوام ایسی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل نفرت، تعصب اور اشتعال انگیزی میں نہیں بلکہ مکالمے، رواداری، جمہوری رویوں اور عوامی خدمت میں پوشیدہ ہے۔ عوام پاکستان پارٹی ہمیشہ صوبے میں امن، قومی ہم آہنگی، بھائی چارے اور تمام قومیتوں کے مساوی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے بیانات اور طرزِ عمل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور بلوچستان کے روشن، پرامن اور ترقی یافتہ مستقبل کے لیے اتحاد و اتفاق کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

بلوچ پشتون تعصبات کو

Leave A Reply

Your email address will not be published.