پٹرولی م مصنوعات قیمتوں میں روزانہ ردوبدل ناانصافی ہے۔ پروفیسر حلیم صادق
پٹرولیم مصنوعات قیمتوں
میں روزانہ ردوبدل ناانصافی
ہے۔ پروفیسر حلیم صادق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں روزانہ اضافہ و
کمی سانپ سیڑھی کا کھیل
بن چکا ہے۔صوبائی جنرل
سیکرٹری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھاری اضافہ اور معمولی
کمی عوام کے ساتھ بدترین
ناانصافی ہے، حکومت فوری
اصلاحات کرے۔ عوام
پاکستان پارٹی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز ہونے والے اضافہ اور معمولی کمی کے عمل کو “سانپ سیڑھی کا کھیل” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی موجودہ پالیسی نے عوام کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہمیشہ بھاری مقدار میں کیا جاتا ہے، جبکہ کمی صرف برائے نام کی جاتی ہے، جس سے عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش، زرعی شعبہ اور روزمرہ استعمال کی تمام ضروری اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں، جبکہ عام شہری، مزدور، سرکاری ملازمین اور سفید پوش طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں شفافیت اختیار کرے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے مطابق عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔ اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی آتی ہے تو اس کا براہِ راست فائدہ بھی عوام تک پہنچنا چاہیے، نہ کہ معمولی کمی کرکے عوام کو صرف اعداد و شمار میں الجھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی مہنگائی کے اس مصنوعی بوجھ کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ فوری طور پر بند کیا جائے، قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے مطابق کیا جائے اور عوام کو مستقل اور حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔
