اٹلی کے سمندر سے 2 ہزار سال قبل ڈوبنے والے جہاز کا ملبہ برآمد

0

 اٹلی کےساحلی علاقے سے 2 ہزار سال سے زائد عرصے قبل ڈوبنے والےمال بردار بحری جہاز کا ملبہ دریافت کیا گیا ہے، ماہرین نے اسے ایک زبردست دریافت قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بحری جہاز سلطنت روم کی ملکیت اور 21 سے 22 سو سال پرانا ہے اور اس میں متعدد قدیم رومی صراحیاں بھی درست حالت میں ملی ہیں، یہ بحری جہاز ممکنہ طور پر اسپین سے زیتون، زیتون کا تیل، آڑو اور انجیریں لے کر اٹلی آتے ہوئے ڈوب گیا تھا،جہاز کا ملبہ اٹلی کے دارالحکومت روم سے 50 میل شمال میں ایک  قصبے کے قریب ملا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ بحری جہاز ممکنہ طور پر قدیم رومی ادارے Cura Annonae سے تعلق رکھتا تھا، یہ ادارہ رومی سلطنت کے شہروں میں رہنے والے افراد کے لیے اناج درآمد کرنے کا کام کرتا تھا، ملبے کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.