امان شاہ کنوینئر، پروفیسر حلیم صادق عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مقرر

0 50

امان شاہ کنوینئر، پروفیسر حلیم صادق عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مقرر

عوام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار، بلوچستان میں پارٹی مزید فعال ھوگا۔

اسلام آباد (پ ر) عوام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت اور کور کمیٹی نے امان شاہ کو عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کیلئے صوبائی کنوینئر اور پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق کو بلوچستان کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے صوبائی کنوینئر امان شاہ اور سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ قیادت نے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں رہنما اپنی قائدانہ صلاحیتوں، سیاسی بصیرت اور عزم کے ساتھ عوام پاکستان پارٹی کے منشور کو مزید تقویت دیں گے اور عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔مرکزی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہمیشہ جمہوریت کے استحکام، قومی یکجہتی، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل رہی ہے اور نئی قیادت کی شمولیت سے ان مقاصد کے حصول میں مزید رفتار آئے گی۔ پارٹی نے اراکین، کارکنان، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے صدر اور سیکرٹری جنرل کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پارٹی اپنے نصب العین کو کامیابی سے ہمکنار کر سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.