بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف اور جنگی جنون قابلِ مذمت ہے۔ پروفیسر حلیم صادق
بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف اور جنگی جنون قابلِ مذمت ہے۔ پروفیسر حلیم صادق
پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔رہنما اے۔پی۔پی
عالمی برادری بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لے، عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کا مطالبہ
کوئٹہ(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی رہنما، ممتاز ماہرِ تعلیم ” پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم صادق سمالزئی” نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور خطے میں جنگی جنون کو ہوا دینے کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام سے جُڑا ہوا ہے۔ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو توڑنے کی کوشش نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ جنوبی ایشیا کے پرامن ماحول کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کا آبی دہشت گردی پر مبنی رویہ اور مسلسل جارحانہ پالیسی اس کے اصل عزائم کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس سنگین معاملے کا نوٹس لیں اور پاکستان کے قدرتی وسائل پر بھارتی جارحیت کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، مگر اگر پاکستان کے حقوق یا خودمختاری پر حملہ ہوا تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ایک آواز ہو کر اپنا دفاع کرے گی۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام اور پاکستان بھر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی جیسے قیمتی قومی اثاثے کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں۔ عوام پاکستان پارٹی ہر فورم پر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور دشمن کے ہر مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خطرہ بھی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی قوم باشعور اور متحد ہے، اور اگر دشمن نے کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، اور قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے۔