نصیرآباد میں ماہی گیری کے شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں
نصیرآباد میں ماہی گیری کے شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں مختلف دریای مچھلی کے بیج حاصل کرنے کے لیے بریڈنگ کروائی گئی ہے ڈمبرا موراکھی اور تھیلا سمیت دیگر مچھلیوں کے بیج کسانوں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فراہم کئے جائیں گے ضلع نصیرآباد میں قائم ہجری سینٹر کے نو تالابوں میں مچھلیوں کے بیج رکھے گئے ہیں جبکہ تین بڑے تالاب میں مچھلیوں کے بریڈر رکھے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نصیرآباد لاجبر خان کاکڑ نے ہچری سینٹر میں رکھے گئے مچھلیوں کے بیجوں کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بابو غلام علی محمد حسنی بھی موجود تھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز لاجبر خان کاکڑ نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ ہے جہاں پر زراعت گلہ بانی کے ساتھ ساتھ ماہی گیری کے کاروبار سے کروڑوں روپے کا انکم کمایا جا سکتا ہے سیم و تھور والی زمینوں جو ناقابل کاشت ہیں ان میں مچھلیوں کے تالاب بنا کر لاکھوں من مچھلیوں کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے اس شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے انہیں باوقار طریقے سے روزگار فراہم کیا جا سکے ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچستان کی پہلی بنائی جانے والی ہچری سنٹر میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں مختلف اقسام کی مچھلیوں کے بیج پروڈیوس کیے جاتے ہیں زمینداروں اور کاشتکاروں کو دیگر فصلات کی ساتھ ساتھ مچھلیوں کی افزائش کیلئے بھی آگے آنا ہوگا تاکہ صوبے بھر کی عوام کے لیے مچھلیوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔