نصیر آباد : ایکسین پی ایک ہی حمد کاظم کوئی نئی بھائی کی پائپ لائن کا جائزہ لے رہے ہیں فوٹو ڈی جی پی آر

0

ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد انجینئر محمد کاظم لونی نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا عملہ سرگرداں ہے مختلف محلوں میں نئی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں تاکہ عرصہ دراز سے جن علاقوں میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ درپیش رہتا تھا ان کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں کچھی کالونی زراعت کالونی مارکیٹ کمیٹی پٹ فیڈر کینال کے قریبی علاقوں میں نئی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جن کی تکمیل سے پانی کی ترسیل میں مزید وسعت آئے گی نادرا آفس کے سامنے پی ایچ ای کی پائپ لائن کو بھی فنگشنل کردیا گیا ہے جس کی الگ سے نئی پائپ لائنوں کی بچھائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں نئی پائپ لائنوں کے بچھائی کے عمل کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد اسلم پنہیار سلطان احمد کھوسہ سمیت دیگر موجود تھے ایکسین محمد کاظم لونی نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر میر سکندر خان عمرانی کے فنڈز سے تجویز کردہ اسکیمات پر کام تیزی سے جاری ہے پٹ فیڈر کنال کے قریب آبادی کے لیے فیز ٹو سے 10 ہزار فٹ تک نئی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں پٹ فیڈر کنال کی سالانہ بھل صفائی کی بندش کی وجہ سے ان مکینوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات درپیش آتی تھی مگر اب پی ایچ ای کی واٹر سپلائی سے ان کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی جن علاقوں میں چند ایک شکایات سامنے آرہی ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے بوسیدہ پائپ لائنیں اور جن علاقوں میں پائپ لائنیں چوک ہو چکی ہیں ان کی تعمیر و مرمت کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے عوام کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ پی ایچ ای کا عملہ ہمہ وقت مصروف عمل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.