بے گناہ بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ پروفیسر حلیم صادق
بے گناہ بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔
پروفیسر حلیم صادق
عوام پاکستان بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا خضدار دھماکے پر ردعمل، معصوم بچوں کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دے دیا۔
انسانیت سوز واقعہ اور بچوں کی شہادت پر دلی دلی رنج ھوا۔ بیان
کوئٹہ (پ ر) ” عوام پاکستان بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری” پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق ” نے خضدار میں بچوں کے اسکول کی بس پر ہونے والے بم حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں انھوں نے کہا کہ ایسے حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں مزید متحد اور پُرعزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مگر قوم ایسی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر دشمن قوتیں نئی نسل کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنا چاہتی ہیں، مگر ہماری قوم جانتی ہے کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم دہشت گردی اور جہالت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلوچستان، وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس المناک واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دیں۔ انہوں نے زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے۔ کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی و قبائلی قیادت اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ایسے حملوں کے خلاف متحد ہو، تاکہ بلوچستان کو ایک پرامن، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ صوبہ بنایا جا سکے۔