خضدار: زیرو پوائنٹ پر آرمی پبلک اسکول کی بس پر دھماکہ، 5 طلباء و طالبات شہی

0 83

خضدار (نیوز رپورٹ): بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر آج صبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جب بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول کی بس کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 معصوم طلباء و طالبات شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

یہ حملہ نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچ روایات اور اقدار کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ تاہم ریاست پاکستان نے اس سازش کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حملے میں ملوث منصوبہ سازوں، سہولت کاروں، معاونین اور حملہ آوروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

ریاستی اداروں کا کہنا ہے کہ شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور انصاف کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

0 21

Leave A Reply

Your email address will not be published.