
لاہور( این این آئی)بھنگڑا سٹارملکو نے سرائے عالمگیر میں نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ میوزیکل شو میں پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھنگڑا سٹار ملکو نے سرائے عالمگیر کے نیو میٹر وسٹی میں زبردست گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور انہیں سننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لڑکے او رلڑکیاں موجود تھے جو گلوکار ملکو کی پرفارمنس پر ان کے ساتھ بھنگڑا ڈالتے رہے ۔




