جعفر ایکسپریس سیکیورٹی کیلئے فوج و ایف سی تعیناتی کرنا کا فیصلہ

0 8

جعفر ایکسپریس سیکیورٹی کیلئے فوج و ایف سی تعیناتی کرنا کا فیصلہ
جعفر ایکسپریس کے راستے کی صفائی کے لیے روزانہ پائلٹ انجن کی تعیناتی، فوج اور پولیس کی اضافی سیکیورٹی
پاکستان ریلوے کا 3 ارب 10 کروڑ روپے کا سیکیورٹی منصوبہ، سیکیورٹی اپ گریڈیشن کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی سفارش
کوئٹہ  وزارت ریلوے کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت جعفر ایکسپریس اور بولان ٹرین کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پائلٹ انجن چلایا جائے گا تاکہ جعفر ایکسپریس کے لیے راستہ صاف کیا جا سکے۔جعفر ایکسپریس اور بولان ٹرین پر سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے ایک کیپٹن، ایک سیکنڈ لیفٹیننٹ اور 20 ایف سی ایل کاروں کی تعیناتی کی جا رہی ہے، جبکہ بلوچستان لیویز فورس کے 10 اہلکار بھی جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے۔ مزید برآں، کوئٹہ ڈویژن کے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر 50 ریلوے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور چمن سمیت دیگر اسٹیشنز پر پاکستان ریلوے پولیس کے 5 اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔تمام ٹرینوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو جدید ترین ہتھیار اور واکی ٹاکی سیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے ایس ایچ اوز ٹرینوں کی آمد اور روانگی کے وقت ذاتی طور پر موجود رہ کر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں۔وزارت ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کے انٹیگریٹڈ سیکیورٹی سسٹم پراجیکٹ کو متعارف کرایا جا رہا ہے، اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس پراجیکٹ کے لیے 3 ارب 10 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.