بلوچستان،سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔حکومتِ بلوچستان نے ہفتے میں بشمول جمعہ، ہفتہ اور اتوار 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔مختلف سرکاری دفاتر جمعے کے روز بند رہے۔حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر میں اب پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کام ہو گا۔