کوئٹہ میں موسمِ گرما کے لیے گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار۔
کوئٹہ میں موسمِ گرما کے لیے گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار۔
نیشنل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کوئٹہ شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے موسمِ گرما کے لیے مقررہ اوقات حسب ذیل ہوں گے۔
گیس کی فراہمی کے اوقات:
صبح 05:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک
گیس کی معطلی / عدم دستیابی کے اوقات:
رات 10:00 بجے سے صبح 05:00 بجے تک۔
یہ گیس پروفائلنگ اس قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور موثر انتظام کو یقینی بنائے گی اور کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔
ہم اپنے معزز صارفین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ گیس کا استعمال حفاظتی اقدامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری سے کریں گے۔
صارفین کسی بھی شکایت یا مزید معلومات کے لیے، ہماری 24 گھنٹے دستیاب ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔ ہمارا مستعد عملہ آپکی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گا.
شکریہ
سلمان احمد صدیقی
ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ترجمان, سوئی سدرن گیس کمپنی