ڈیگاری ضلع کوئٹہ جس میں تین کا نکن فوت ہو گئے تھے اس سلسلے میں 4 ستمبر 2025ء کو چیئرمین امجد حسین شاہ کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی
کوئٹہ 8 ستمبر :کورٹ آف انکوائری (زیر دفعہ 21 مائنز ایکٹ (1923) مورخہ 25 اگست 2025 میسرز مقصود کول ایجنسی ڈیگاری ضلع کوئٹہ جس میں تین کا نکن فوت ہو گئے تھے اس سلسلے میں 4 ستمبر 2025ء کو چیئرمین امجد حسین شاہ کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی اور کام کا آغاز کرتے ہوئے کمیٹی میسر و مقصود کول ایجنسی ڈیگاری کی متاثرہ مائن کا جلد انسپکشن کرے گی اور ایکسیڈنٹ سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اس کے علاوہ اگر کسی نے حادثےسے متعلق کمیٹی کو بیان دینا ہو وہ چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان کے دفتر لنک سریاب روڈ کوئٹہ میں اپنا بیان مورخہ 10 سے 12 ستمبر صبح گیارہ بجے سے دوپہر تین بجے تک ریکارڈ کرا سکتا ہے تاکہ انکوائری رپورٹ سیکرٹری مائنز کو بر وقت جمع کرائی جاسکے۔
Comments are closed.