*شاہد خاقان عباسی ایک باکردار اور عظیم رہنما ہیں: میر اسرار عاقل دھانی
*شاہد خاقان عباسی ایک باکردار اور عظیم رہنما ہیں: میر اسرار عاقل دھانی
خاران: عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی رہنما میر اسرار عاقل دھانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا قائد شاہد خاقان عباسی ایک باکردار، مخلص اور عظیم انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جناب شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جدوجہد، سادگی اور عوامی وابستگی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ایسے رہنماؤں پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی ہے ۔
میر اسرارعاقل دھانی نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اپنے قائد کے نظریے، کردار اور خدمات پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں ۔