عالمی دہشت گرد بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا۔ پروفیسر حلیم صادق 

0 95

عالمی دہشت گرد بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا۔ پروفیسر حلیم صادق

پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، بھارت خطے کا امن تباہ کر رہا ہے۔صوبائی جنرل سیکریٹری اے۔پی۔پی

قوم اور پاک فوج متحد ہیں۔ سازشیں ناکام ہوں گی، بلوچستان کے عوام دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔

کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری، معروف ماہرِ تعلیم، ممتاز سیاسی رہنما پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر کی گئی حالیہ جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پوری خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ماضی کی طرح ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر اسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستانی قوم، افواجِ پاکستان، اور تمام محب وطن سیاسی جماعتیں ہر قسم کی جارحیت کا ڈٹ کر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ہر محاذ پر ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں، اور وہ کسی بیرونی قوت کو پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عوام پاکستان پارٹی ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بھارت کی اس کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ امن کی زبان نہیں سمجھتا اور علاقائی استحکام کو سبوتاژ کرنا اس کی دیرینہ پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی اس کھلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی اپنے قائدین کے وژن کے مطابق ملک کے ہر کونے میں اتحاد، یکجہتی، اور حب الوطنی کا پیغام عام کرے گی، اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.