ایف سی بلوچستان ساوتھ کی جانب سے دور آفتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

0 9

ایف سی بلوچستان ساو?تھ کی جانب سے مارچ 2025 میں بلوچستان کے دور آفتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، میڈیکل کیمپس میں بچوں اور خواتین سمیت 11 ہزار 735 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ، کیمپس میں مختلف طبی معائنے اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

ایف سی بلوچستان ساو?تھ کی جانب سے مارچ 2025 میں بلوچستان کے دور آفتادہ علاقوں میں 279 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، ان علاقوں میں تربت ، مند، بلیدہ ،ہوشاب، دشت، پنجگور، خاران، دالبندین ، تفتان اور ماشکیل کے دور دراز علاقے شامل ہیں، میڈیکل کیمپس میں بچوں اور خواتین سمیت 11 ہزار 735 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ کیمپس میں مختلف طبی معائنے اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.