ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت ریونیو افسران کا ایک اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت ریونیو افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ریونیو سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینا اور نظام کو مزید موثر بنانا تھاڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور فیلڈ میں موجود رہ کر عوامی مسائل کو سنا جائے اجلاس میں مختلف ریونیو مسائل، زمینوں کی حد بندی، انتقالات، گورنمنٹ کے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنانے پر زوردیاگیا جبکہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی تفصیلی غور کیا گیاڈپٹی کمشنر نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے کیونکہ جو ذمہ داریاں حکومت بلوچستان نے آپ پر عائد کی ہیں ان کی بجا آوری میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی