صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدا یت:

12

کراچی، 7 ستمبر 2025:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور شہری علاقوں، خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نگرانی رکھنے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل رکھنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید یہ کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہیں، جبکہ میڈیا اور مقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں فعال کردار ادا کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Comments are closed.