اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی
اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر گاڈی آئزنکوٹ کو وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے حکومت سازی کےلئے پارٹیوں کےساتھ مشاورت جاری ہے اور ایسے میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیر اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ کُل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔
اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورتحال کو واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔
