ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے سبی بازار کا معائنہ کیا

17

سبی 5 ستمبر :ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے سبی بازار کا معائنہ کیا۔ اس دوران چا کر روڈ، لیاقت بازار، جناح روڈ، نشتر روڈ اور اقبال روڈ پر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے راستوں میں حائل تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔اس موقع پر رسالدار لیویز لائن انچارج محمد عارف مری بمعہ نفری اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی سیف اللہ سیلاچی بھی موجود تھے۔ کارروائی کے دوران راستہ میں رکاوٹ بننے والا سامان قبضے میں لے کر سرکاری تحویل میں دیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام دکاندار اپنا تجارتی سامان دکان کے اندر رکھیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے راستوں کو صاف، کشادہ اور محفوظ بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تاکہ عاشقانِ رسول ﷺ باآسانی اور پُرامن انداز میں اپنی مذہبی روایات کو ادا کر سکیں.

Comments are closed.