منصور علی شاہ نے سبی ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث رکے ہوئے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ روانہ کرنے کے فوری انتظامات کیے
سبی 05 ستمبر :ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے سبی ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث رکے ہوئے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ روانہ کرنے کے فوری انتظامات کیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سبی کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر وینوں کا انتظام کیا۔ تمام مسافروں کو باعزت طریقے سے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ مسافروں سے کسی قسم کا کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا، تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔مسافروں نے ضلعی انتظامیہ کے اس بروقت اور موثر اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اس موقع پر کہا کہ عوام کی سہولت اور حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments are closed.